جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

خیبرپختونخواکے اہم شہر میں مظاہرے پھوٹ پڑے،عوام سڑکوں پر ،آخری وارننگ

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ(نیوزڈیسک) واپڈا نوشہرہ ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئے۔جلاؤ گھیراؤ جی ٹی روڈ پرگھنٹوں ٹریفک بلاک ،واپڈا ایکسئین سمیت افیسران فاتر خالی چھوڑ کر چلے گئے۔رسالپور،نوشہرہ کلاں اور خویشگی کے عوام سراپا احتجاج نوشہرہ مردان روڈ نصف گھنٹے تک بند کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کلاں میں ضلعی کونسلر حاجی نوشیرخان، ضلعی کونسلر قاضی واجد، ناظم ماہرالدین، جانس خان، علی خان، ابرار، فضل غنی، امجدنوخارے جبکہ خویشگی کے مظاہرین کی قیادت پیرحامد، حسن خان، بخت علی، یاسین خان، پیرخادم اور ناظم انعام اللہ خٹک کررہے تھے مظاہرین اپنے اپنے علاقوں سے بڑے بڑے جلوسوں میں نوشہرہ مردان روڈ اور ایکسین واپڈا کے دفتر کے سامنے جمع ہوگئے مظاہرین کو دیکھتے ہی ایکسین اپنے دفتر سے چور دروازے سے رفوچکر ہوگئے جبکہ دیگر عملے کو دفاتر بند کرنے کا حکم دے دیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال بنادیا ہے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید کاروبار زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے 18گھنٹے لوڈشیڈنگ تک پہنچ گیا ہے اگر نئے فیڈر سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو جی ٹی روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیں گے ہزاروں عوام شدید مشکلات کے شکار ہے مساجد اور گھروں میں پانی ناپید ہوچکاہے اور عوام پانی کے بوند بوند کوترس رہے ہیں خواتین اور بچے دوردراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوچکے ہیں ایکسویں صدی میں واپڈا کی ناروا لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بنیادی سہولیات سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ رات کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے چوری کے وارداتوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے اور مچھروں کی بھرمار نے عوام کا جینا محال بنادیا ہے اور عوام مچھر کے کاٹنے سے ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں مظاہرین نے حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تین دن کے اندراندر بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیاگیا تو نوشہرہ پشاور، نوشہرہ پنڈی، نوشہرہ مردان نوشہرہ چارسدہ روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکے نوشہرہ کا رابطہ سارے ملک سے منقطع کرکے رکھ دیں گے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…