جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

مردان پولیس لائن پر دہشت گردوں کاحملہ،گیارملزمان فرار

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک ) مردان پولیس لائن پر علی الصبح دہشتگردوں کے حملہ کے دوران تفتیشی یونٹ میں زیرحراست گیارہ ملزمان فرارہوگئے، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیرکی صبح دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کیلئے مردان پولیس لائن پرحملہ کیا۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے جیل کے سامنے چوکی پر ڈیوٹی پر تعینات اہلکار جاں بحق ہوگیا ،ڈی پی او مردان فیصل شہزاد کے مطابق مردان پولیس لائن پر حملہ علی الصبح حملہ کیا گیا،حملہ آورفائرنگ کرنے والے دہشتگرد تعداد میں دو تھے ،ڈی پی او کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا گیا اور دہشت گرد فرارہوگئے۔ذرائع کے مطابق پولیس لائن پرحملے کو میڈیا سے چھپانے کی کوشش کی گئی۔زرائع کے مطابق پولیس لائن حملے میں 11 ملزم فرارہوئے،ملزمان سی ٹی ڈی کے تفتیشی یونٹ میں زیر حراست تھے،پولیس نفری کی کمی کے باعث زیرحراست ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوئے،زرائع کا کہنا ہے کہ فرارہونے والے گیارہ میں سے 3ملزمان کو دوبارہ گرفتارکر لیا گیا ہے۔دوسری جانب شہید ہونے والے پولیس اہلکارشیرمحمد کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ،حملے کا مقدمہ سی ڈی مردان میں درج کر لیا گیا ہے تاہم ملزمان کے فرارہونے سے متعلق ایف آئی آر میں کوئی ذکر نہیں اورنہ ہی پولیس حکام نے ملزمان کی فرارکی تصدیق کی ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…