کراچی(نیوز ڈیسک ) شماریات ڈویژن نے اپنی نئی رپورٹ میں بتایاہے کہ جولائی سے اپریل تک مہنگائی2.79فیصدبڑھی۔پچھلے ماہ مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.55فیصد رہی۔شماریات ڈویژن کے مطابق ایک ماہ مین ٹماٹر60،چکن30.75فیصدمہنگی ہوئی۔ ایک ماہ میں سبزیاں14.32فیصدمہنگی ہوئیں۔شماریات ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیاہیکہ ایک سال میں دال مونگ60،ماش56،بیسن51فیصدمہنگاہوا۔ایک سال میں مرغی کاگوشت17فیصدمہنگاہوا۔اس دورانیئے میں چینی10،پتی13فیصد مہنگی ہوئی۔