جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی ،پنجاب حکومت نے عمران خان کیخلاف بڑا اعلان کردیا

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) صوبائی وزیرقانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین سے بدسلوکی کے معاملے پرعمران خان اورجلسے کی انتظامیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے،فوٹیج کی مدد سے 50کے قریب ملزمان کو شناخت کرلیا گیا ،جلد پکڑے جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یکم مئی کو پی ٹی آئی کے جلسے میں ماں بہنوں سے بدسلوکی نہات ہی افسوسناک ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوٹیج کی مدد سے 50کے قریب ملزمان کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ ضرورت پڑی تو جلسے کے منتظمین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ جبکہ سہولت کار کے طور پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے کیونکہ عمران خان جلسے تو کرتے ہیں، خواتین کو سکیورٹی بھی دیا کریں۔انہوں نے کہا کہ ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو ن لیگ کے غنڈے کہنے سے متعلق سوال پر رانا ثنا نے جواب دیا کہ ملزمان جلد پکڑے جائیں گے، پھر جس کے بھی غنڈے ہوئے پتہ چل جائے گا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…