ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

فیصل آباد میں مضرصحت دودھ پی کر100سے زائد افراد کی حالت غیر،دودھ میں کیا ملایاگیا؟ جان کرآپ بھی خوفزدہ ہوجائیںگے

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک ) میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں تقسیم کئے گئے دودھ میں فارملین کیمیکل استعمال کیا گیا تھا جسے لاشوں کو محفوظ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ روز مضر صحت دودھ پینے سے بچوں سمیت 100 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی جس کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے دودھ اور واٹر سوڈا کے کچھ نمونے حاصل کئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دودھ میں فارملین کیمیکل کا استعمال کیا گیا تھا جس کی مقدار بہت زیادہ ہونے سے دودھ استعمال کرنے والے صارفین کی حالت غیرہوگئی۔ای ڈی ہیلتھ فیصل آباد نے بتایا کہ فارملین کیمیکل کا استعمال لاش کو محفوظ رکھنے کے لئے کیا جاتا ہے اور دودھ میں بھی اس محلول کااستعمال دودھ کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے کیا گیا تاہم زائد مقدار کے باعث اسے پینے والے افراد کی حالت غیر ہوئی جب کہ پولیس نے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…