ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پاناما لیکس ، بااختیار کمیشن کی تشکیل کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے آرڈیننس جاری کیا جائے ،عوامی تحریک نے ٹی او آرز تجویز کر دئیے

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کمیشنز آف انکوائری ایکٹ 1956 ء کے تحت سپریم کورٹ کو لکھا جانے والا خط حکومت واپس لے اور اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے نئے ٹی او آرز کے ساتھ بااختیار انکوائری کمیشن کی تشکیل کیلئے آرڈیننس جاری کیا جائے ،خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہرفرد کا کڑا احتساب کیا جائے تاہم قومی خزانے کے امین وزیر اعظم کا احتساب سب سے پہلے ہونا چاہیے۔پاناما لیکس انکشافات معاشی دہشتگردی ہے ،ایکشن پلان کے تحت فوجی عدالت بھی اس کی تحقیق کر سکتی ہے۔ٹی او آرز تجویز کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مجوزہ کمیشن 1936 ء سے کاروبار کرنے کے دعویدار حکمران خاندان سے 1947 سے تاحال کاروباری تفصیل ،خاندانی اثاثوں کی تقسیم، منافع کی تفصیل ،ٹیکس کی ادائیگی اور اندرون، بیرون ملک بنائے جانے والے اثاثوں کے دستاویزی ثبوت طلب کرے۔ٹی او آرز کا اعلان پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی زیر صدارت منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی صدور ،بریگیڈیئر(ر) محمد مشتاق، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی ،ساجد بھٹی نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم کے بیٹے نے آف شور کمپنیوں کی ملکیت کا اعتراف کیا اور وفاقی وزیر داخلہ نے مے فیئرفلیٹس کا مالک وزیراعظم کو قرار دیا اور اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کے لیے منی لانڈرنگ کرنے کے متعلق نیب کو اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کروایا اور وزیراعظم نے اپنے ٹیکس گوشواروں اور الیکشن کمیشن کو جمع کروائی گئی دستاویزات میں اپنے اور اپنے بچوں کے اثاثے ظاہر نہیں کیے۔وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اندرون یا بیرون ملک کسی کمپنی اور جائیداد کی ملکیت سے انکار کیا تاہم پاناما لیکس آنے کے بعد ان کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہو چکا ہے۔حکمران خاندان کے تضادات سے بھرے ہوئے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس مالیاتی سکینڈل میں وزیراعظم بلواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہیں۔لہٰذا فوری طور پر بااختیار کمیشن تشکیل دے کر اس الجھے ہوئے مالیاتی سکینڈل کی تفتیش کی جائے اور وفاقی وزراء کو بھی طلب کر کے ان کے بیانات لیے جائیں ۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم پاناما مالیاتی سکینڈل میں ملوث نظر آتے ہیں لہذا وہ کمیشن کی رپورٹ آنے تک اپنے عہدے سے بھی الگ ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو کمیشن کی رپورٹ آنے تک قومی خزانے کے اشتہاری استعمال سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کمیشن کے اختیارات اور اس کی خصوصی حیثیت کے حوالے سے جو تجاویز دی ہیں ان پر عمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کمیشن حکمران خاندان کے اثاثوں کی چھان بین کرے اور دیگر غیر حکومتی افراد کے اثاثوں کی چھان بین انسداد کرپشن ایکٹ 1947 ء اور نیب قوانین کے تحت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن اس بات کا بھی جائزہ لے کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے پاس اقتدار میں آنے سے پہلے کیا اثاثے اور لائف سٹائل تھا اور بعد میں کیا اثاثے تھے اور ان کے لائف سٹائل اور ٹیکسوں کی ادائیگی میں مطابقت کا جائزہ بھی لیا جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…