جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا ن لیگ کو ایک اورچیلنج

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) (ن) لیگ میں دم ہے تو مانسہرہ کی بجائے لاہور میں تحریک انصاف جیسا جلسہ کر کے دکھائے ، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے یکم مئی کے شاندار اور کامیاب جلسے کو زندہ دلان لاہور کی طرف سے اپنے قومی ہیرو عمران خان کیلئے ایک مرتبہ پھر غیر متزلزل وابستگی کا والہانہ اظہار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا ہے کہ لاہور پی ٹی آئی کا ناقابل تسخیر قلعہ ہے اگر نواز لیگ کو زعم ہے تو مانسہرہ کی بجائے لاہور میں ایسا ایک بھی جلسہ کر کے دکھائے عبدالعلیم خان نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو شاباش دیتے ہوئے اس جلسے کو بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا انہوں نے کہا بالخصوص خواتین نے شدید ترین گرمی کے باوجود بڑی تعداد میں شرکت کر کے تبدیلی کے حق میں فیصلہ دیا ہے جو (ن) لیگ کیلئے کھلے چیلنج سے کم نہیں ،عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے تمام شعبہ جات بالخصوص انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ،یوتھ ونگ،ویمن ونگ اور عمران ٹائیگر فورس نے تمام رکاوٹوں اور افواہوں کے باوجود بڑی تعداد میں شرکت کر نے پر مبارکباد دی اور یقین ظاہر کیا کہ جب بھی عمران خان کی طرف سے دوبارہ احتجاج کی کال دی گئی اس سے بھی زیادہ جو ش و جذبے کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔دریں اثناء ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے این اے122اور پی پی147میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی کارکنوں کو یکم مئی کے کامیاب جلسے کی مبارکباد دی انہوں نے گڑھی شاہو،باجا لائن ،ریلوے کالونی اور ملحقہ علاقوں سے پارٹی کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعداد میں چئیرنگ کراس جلسے میں شمولیت کو تحریک انصاف اور عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر قرار دیا شعیب صدیقی نے کہا کہ مینار پاکستان پر تین کامیاب جلسوں ،لانگ مارچ ا ور شٹ ڈاؤن لاہور کے بعد یکم مئی کے جلسے نے ایک بار پھر عبدالعلیم خان کی قائدانہ صلاحیتوں کو ثابت کر دیا ہے اور اس کامیابی کا اصل سہرہ انہی کے سر ہے ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…