لاہور(نیوز ڈیسک )عوام نے گزشتہ سال کے آخر تک 522 ارب 52 کروڑ روپے کے پرائز بانڈ خریدے ، ساڑھے 7کروڑ روپے کے پہلے انعام والے 40 ہزار روپے کے بانڈ میں سب سے زیادہ جبکہ 7لاکھ انعام والے100 روپے والے پرائزبانڈ میں سب سے کم سرمایہ کاری کی گئی۔ایک رپورٹ کے مطابق سال 2011 میں عوام نے پرائز بانڈز میں 277 ارب 8 کروڑ کی سرمایہ کارکی کی جو سال 2012 میں بڑھ کر333 ارب 40 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ۔پاکستانی عوام نے سال 2013 میں 390 ارب جبکہ سال 2014 میں 446 ارب 63 کروڑ روپے کے پرائز بانڈ خریدے ۔رپورٹ کے مطابق سال 2015 کے اختتام تک 522 ارب 52 کروڑ روپے کے بانڈز خریدے گئے ۔رپورٹ کے مطابق ساڑھے 7کروڑ روپے کے پہلے انعام والے 40 ہزار روپے کے بانڈ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کی مالیت 142 ارب 78 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ پہلے انعام میں صرف 7لاکھ کی امید دینے والے 100روپے کے بانڈز میں سب سے کم چھ ارب 90 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔