کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ اسمبلی کی سکیورٹی اس قدر سخت تھی کہ سینئر وزیر خزانہ و منصوبہ بندی و ترقیات اور توانائی سید مراد علی شاہ کی گاڑی کو اسٹیکر نہ ہونے کی وجہ سے اندر نہیں جانے دیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ وہ پیدل جائیں لیکن سید مراد علی شاہ واپس چلے گئے ۔ انہوں نے اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔ سکیورٹی اہل کاروں نے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی گاڑی بھی مین گیٹ پر روک لی ۔ خواجہ اظہار الحسن پیدل اسمبلی کے اندر آئے ۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میڈیا پر اتنی سختی نہیں ہونی چاہئے ۔ ایک صحافی کی سزا سب صحافیوں کو نہیں دینی چاہئے ۔