جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے پاکستانی حاجیوں کے سعودیہ میں قیام کا دورانیہ بڑھادیا

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) سعودی حکومت نے پاکستان سمیت ایشیائی عازمینِ حج کے قیام میں توسیع کرتے ہوئے حج کے فوری بعد واپسی پر پابندی عائد کردی ۔ تفصیلات کے مطابق جو حجاج حج کی ادائیگی کے فوری بعد وطن واپس آجاتے تھے ان کو اب حج کے بعد مزید4 دن رکنا پڑے گا ، اس اعلان سے پہلے زائرین اسلامی تاریخ 9 ذوالحج کو وقوفِ عرفات اور مشاعرِ مقدسہ میں واجبات کی ادائیگی کے بعد 12 ذوالحج کو واپس آجاتے تھے اب 16ذوالحج سے پہلے سعودی عرب سے نہیں نکل سکیں گے، سعودی حکومت نے سب سے پہلے 12-13ذوالحج کو جی سی سی (GCC) ممالک کے حجاج ، 14-15ذوالحج کو امریکہ ، آسٹریلیا اور یورپین ممالک کے حجاج جبکہ 16-17 ذوالحج کو ایشیائی ممالک کے حجاج کی سعودی عرب سے واپسی کا اعلان کردیا ہے ۔ حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف ایشین حجاج کے کنوئنیر حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ اس سے عازمین حج پر اضافی بوجھ پڑے گااور ہوٹلوں کا نظام بھی شدید متاثر ہوگا لہٰذا جن ممالک کے عازمینِ حج کی تعداد زیادہ ہے ان کو پہلے نکلنے کا موقعہ دیا جائے اور مدینہ ائیر پورٹ کی استعدادِکار بھی بڑھائی جائے، انہوں نے کہا کہ حج آرگنائزرز جو شفٹنگ پیکجز متعارف کروا رہے ہیں وہ عازمین حج سے 16 ذوالحج تک پاکستان واپسی کے معاہدے کریں۔ انہوں نے بتایا کہ یکم ذوالقعدہ کو سعودی عرب جانے والے زائرین کا قیام 40 دن کی بجائے 46 دن کا ہوگا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…