لاہور (نیوز ڈیسک ) پاناما لیکس کا شور ، اپوزیشن کا بھی زور ، تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹی او آرز کس طرح بنائیں ؟ اپوزیشن جماعتیں آج بیرسٹر اعتزاز کے گھر پر سر جوڑ کر بیٹھیں گی ، حکومت کے خلاف لائحہ عمل پر بھی غور ہو گا ۔ پاناما لیکس پر اپوزیشن نے ٹھان لی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی عملی کوششیں شروع کردیں ، آج اپوزیشن جماعتوں کی ہوگی بیٹھک ، بیرسٹر اعتزاز احسن کے گھر پر اور سب سے پہلے وزیر اعظم کا احتساب اجلاس کا ہوگا اہم ایجنڈا ، تحقیقاتی کمیشن کے ٹی آر اوز پر بھی بحث مباحثہ ہوگا ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے چیف جسٹس کو تحقیقاتی کمیشن کیلئے خط ، سرکاری ، سپریم کورٹ بار اور جماعت اسلامی کے ٹی او آرز کا جائزہ لیا جائے گا ۔ فرانزک آڈٹ کے حوالے سے تجاویز بھی زیر غور آئیں گی ۔ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف لائحہ عمل پر بھی غور کریں گی ۔ اجلاس میں سپریم کورٹ بار کے نمائندے بھی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں سب سے پہلے وزیر اعظم کے احتساب کے نکتہ پر ایم کیو ایم اور اے این پی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔