پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کی دو” اے ٹی ایم مشینوں “پر کرپشن کے الزام ہیں‘ طلال چوہدری

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)طلال چوہدری نے کہاعمران خان کی دو اے ٹی ایم مشینوں پر کرپشن کے الزام ہیں ،قوم جاننا چاہتی ہے کہ دونوں مشینوں نے کتنی کرپشن کی ہے ‘ جہانگیر ترین نے قرضے معاف کرائے اور علیم خان بیرون ملک اکاونٹ کی تفصیلات نہیں دیتے۔لاہور میں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بن گیا لیکن اب وہ کمیشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ٹی او آرز میں تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ ان کی اے ٹی ایم مشینیں بچ جائیں لیکن ایسا ہر گز نہیں کرنے دیں گے ،اب سب کا احتساب ہو گا۔طلال چوہدری الزام عائد کیا کہ عمران خان سفید رنگ کی جو دوائی پیتے ہیں ،وہ بھی بہت مہنگی ہے ،اب صرف فرانزک آڈٹ نہیں ہو گا بلکہ اب ڈوپ ٹیسٹ بھی ہو گا اور ڈی این اے ٹیسٹ بھی ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ؤں طلال چوہدری اورمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ سنا کر پی ٹی آئی کی جعلسازی کو جلد بے نقاب کریگا، آئندہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی بنیاد پر جیتا جائے گا نہ کہ الزام تراشی کی بنیاد پر ، عمران خان کو وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے ان جیسا ویژن رکھنا ہو گا، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مقابلہ کرنے کیلئے ان جیسا دماغ چاہیے، ایک دوسرے کو چور کہنے والے ٹی او آرز بنانے کے لئے ایک ساتھ بیٹھ گئے ، اگر کسی قسم کی سازش کی گئی تو عوام کی عدالت فیصلہ کرے گی،سارا اتحاد کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ نہیں بلکہ اتحاد بناؤ چوری بچاؤ کے لئے بنایا گیا،عمران خان اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، جہانگیرترین نے قرضے کیوں معاف کرائے، خان صاحب نے آصف زرداری سے دوستی کس شرط پرکی، اس بات کاجواب دیں جس کو بلورانی کہتے تھے کب سے وہ بلوعمرانی ہوئی،عمران خان نے یوم مئی پر مزدوروں کا مذاق اڑایا ۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آج بننے والا اتحاد چوری بچانے کے لئے ہے اور سب قرضہ معاف کرانے والوں پر پردہ ڈالنے کے لئے سب اکٹھے ہوگئے ہیں اور سارا اتحاد کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ نہیں بلکہ اتحاد بناؤ چوری بچاؤ کے لئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سرکاری ملازم کا بیٹا کھرب پتی کیسے بنا اور موٹرسائیکل سے جہاز تک کا سفر کیسے طے کیا، بڑی بڑی گاڑیوں اور جہازوں والے جلد قوم کے سامنے جواب دہ ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں، جہانگیرترین نے قرضے کیوں معاف کرائے، خان صاحب نے آصف زرداری سے دوستی کس شرط پرکی، اس بات کاجواب دیں، جس کو بلورانی کہتے تھے جب سے وہ بلوعمرانی ہوئی ہے واہ واہ ہورہی ہے اور جنہیں کہتے تھے کہ (ق) لیگ والے سب سے بڑے ڈاکو ہیں،ان سے عمران خان نے کس شرط پر ملایا ہے۔ جہانگیر ترین نے اپنے اثاثہ اور قرضوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ سنا کر پی ٹی آئی کی جلعسازی کو بے نقاب کرے گی، علیم خان نے گوشواروں میں اپنے اثاثے چھپائے اور عمران خان کو آئندہ الیکشن میں شکست کا خوف لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سازش کے تحت سڑکوں پر آ کر شور مچا رہے ہیں وہ ملکی ترقی اور خوشحالی کو روکنا چاہتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ الیکشن کی کارکردگی کی بنیاد پر جیتا جائے گا نہ کہ الزام تراشی کی بنیاد پر جیتا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب سے مقابلے کیلئے خان صاحب کو ان جیسا دماغ رکھنا ہو گا اور وزیراعظم سے مقابلہ کرنے کیلئے ان جیسا ویژن چاہیے خان صاحب کو، جہانگیر ترین نے جعلسازی پر دو پریس کانفرنسیں بھی کیں۔ عمران خان نے یوم مئی پر مزدوروں کا مذاق اڑادیا،’’یوم مزدور‘‘ پر ’’یوم امیر‘‘ مناتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب سے جن جوابوں کی کل امید تھی وہ تو دیئے ہی نہیں ہیں ۔ جہانگیر ترین آپ تو سرکاری ملازم کے بیٹے ہیں بتائیں موٹر سائیکل سے جہاز تک کیسے پہنچے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…