پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

اگر پارٹی والوں نے میری کرپشن چھپائی تو تحریک انصاف چھوڑ دوں گا، عمران خان

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )مال روڈ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ اگر تحریک انصاف والوں نے میری کرپشن چھپانے کی کوشش کی تو میں پارٹی چھوڑ دوں گا ۔عمران خان کا کہناتھا کہ انگلینڈمیں ن لیگ کے کارکن میرے بچوں کی نانی کے گھر کے باہر جمع ہو گئے تو بچوں کی نانی نے پوچھا کہ یہ یہاں کیوں آئے تو میں سوچ میں پڑ گیا کہ کیا جواب دوں ،تو میں نے کہا کہ یہ اپنے لیڈر کی کرپشن چھپانے کیلئے آئے ہیں ۔عمران خان نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصا ف والوں نے میری کرپشن چھپانے کی کوشش کی تو میں آپ کو بھی چھوڑ دوں گا اور پارٹی سے الگ ہو جاؤں گا ۔ پاکستان تحریک انصاف کو یکم مئی کے موقع پر حکومت کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فیصل چوک میں جلسہ عام کرنے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود عمران خان کے کرپشن کے خلاف جلسہ کرنے کے اٹل فیصلہ نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور تو کردیا مگر اس کے برعکس ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کی آڑ میں مال روڈ پر فیصل چوک جانے والے تمام راستے سیل کرکے سکیورٹی کا کڑاپہرہ دیا۔ کنٹرنیروں ، بئیریرز اور خاردارتاریں لگا کر ’’لکشمن ریکھا‘‘پارکرنے کی تمام کوششیں ناکام بنادیں ، مال رو ڈ پر آنے کے 5مخصوص راستوںپر واک تھرو گیٹس لگا کر میٹل ڈیٹکٹر سے بھر پور چیکنگ کے بعداندر داخل ہونے کی اجازت دی عمران خان کے جلسہ عام میں شرکت کرنے والوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ تک نہ پہنچ سکی ،مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے باہر سے پولیس نے بیئریرزلگا کر ہرقسم کی گاڑیوں کے علاوہ پیدل جانے والوں کو بھی گزرنے کی اجازت نہ دی ۔ صدر ، دھرمپورہ، باغبانپورہ سمیت شمال الور سے آنے والوں کو بھر پور خواری اٹھانے کے بعد مال روڈ کے راستے پیدل داخل ہوکر ریگل چوک میں لگے واک تھرو گیٹس سے گزر کر مال روڈ پر جلسہ گاہ میں داخل ہونا پڑا، جلسہ گاہ تک پہنچنے کیلئے کئی کلو میٹر کے فیصلے پر گاڑیاں موٹر سائیکلیں اور سواریاں چھوڑ کر پیدل آنا پڑا ۔ تحریک انصاف اور عمران خان کے دیوانے ساری سعوبتیں برداشت کرکے جلسہ گاہ تک پہنچے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…