اسلام آباد (نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے راہنما چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم خود کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کر دیں ۔ اپنے اور بچوں کے اثاثوں کے کا جواب دیں پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے قانون سازی کرنا ہو گی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف دے کر چودھری نثار یا ایاز صادق کو وزیر اعظم نامزد کر دیں وزارت عظمیٰ سے استعفے سے خود نواز شریف کو بھی فائدہ ہو گا وزیر اعظم کے استعفے سے پیپلزپارٹی کو فائدہ نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹی آر اوز بنا دے جوڈیشل کمیشن کے پاس نہیں جائیں گے قانون سازی کرنا ہو گی حکومت کا ساتھ دینے کا تاثر وقت کے ساتھ ختم ہو جائے گا نواز شریف استعفی دے دیں تو جمہوریت ڈی ریل نہیں ہو گی ۔