جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

پاک فوج نے عمران خان کو خوشخبری سنادی

datetime 2  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان (نیوز ڈیسک ) پاک فوج نے عمران خان کو خوشخبری سنادی-پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی والدہ شوکت خانم کے آبائی علاقہ کانی گرم کو 2مئی سے 5مئی تک متاثرین جائیں گے۔ عمران خان بھی کانی گرم کا دورہ کریں گے۔جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے ٗاب تک چار ہزار پانچ سو کے قریب خاندان پاک فوج کی سخت سکیورٹی میں اپنے اپنے گھروں کو پہنچادیئے گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی والدہ شوکت خانم کے آبائی علاقہ کانی گرم کو 2مئی سے 5مئی تک متاثرین جائیں گے۔ عمران خان بھی کانی گرم کا دورہ کریں گے۔جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔گیارہ مئی سے شروع ہونے والے فیز تھری کے اس مرحلہ کے دوران اب تک چار ہزار پانچ سو کے قریب خاندان جو 18ہزار800سے زائد افراد پر مشتمل ہیں پاک فوج کی سخت سکیورٹی میں اپنے اپنے گھروں کو پہنچادئے گئے ہیں۔پولیٹیکل ایجنٹ کا کہناتھا کہ واپس جانے والے خاندانوں کو ٹرانسپورٹ کرایہ کے لئے دس ہزار روپے اور اے ٹی ایم کے زریعے پچیس ہز ار روپے دئے جارہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ٓاپریشن کے دوران مکمل تباہ ہونے والے مکانات کے مالکان کو چار لاکھ روپے جبکہ جزوی تباہ ہونے والے مکانات کے مالکا ن میں ایک لاکھ ستر ہزارروپے دئے جارہے ہیں۔پولیٹیکل ایجنٹ کا کہناتھا کہ کانی گرم کے برکی قبائل کی واپسی 2مئی سے شروع ہوگی ۔جو5مئی تک جاری رہے گی۔ادھرپاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہناہے کہ کانی گرم پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چئیر مین عمرا ن خان کی والدہ شوکت خانم کا آبائی علاقہ ہے۔عمران خان چند دنوں کے اندر کانی گرم کا دورہ کریں گے۔عمران خان کی آمد کی اطلاعات پر جنوبی وزیرستان کے متاثرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ٗرسول جان ، بادشاہ خان اور دیگر متاثرین کا کہناتھا کہ ہم عمران خان کے دورہ جنوبی وزیرستان کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔انھوں نے جنوبی وزیرستان کے متاثرین کا ایک بار بھی دورہ نہیں کیا ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…