سرگودھا (نیوزڈیسک)سیلاب کے خطرات کے پیش نظر سرگودھا ڈویژن کے 30 مقامات کو خطرناک قرار دیکر ایمر جنسی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق سرگودھا ‘ میانوالی اور بھکر کے ایسے 30 مقامات کی نشاندہی ہوئی ہے جہاں پر سیلاب کے باعث مشکلات درپیش آسکتی ہیں اس ضمن میں مختلف محکموں نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ 30سے زائد مقامات پر ایمر جنسی سیل قائم کرکے فوکل پرسن تعینات کیئے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹا جا سکے اور ساتھ ہی ساتھ یہاں پر تعینات ہونے والے عملے کو بھی ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا جائے ۔