لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ جب تک اس ملک میں کرپشن کا بازار گرم رہے گا اس وقت تک یہ ملک ترقی نہیں کرسکتاپاکستان میں جمہوریت کو کسی اور سے نہیں بلکہ نواز شریف سے خطرہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ احتساب سے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں احتساب جمہوریت کا ہی نام ہے جس کے بہت سارے طریقے احتساب سے بھاگنے والے جمہوریت کے دشمن ہیں بعدازاں شیخ رشیداپنے کارکنوں کے ہمراہ مال رود پر منعقدپی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے۔