منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

datetime 1  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) گرمی کے ستائے عوام کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی،مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ (آج)پیرکو پاکستان میں داخل ہوگا،محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم گرم ٗخشک رہنے کا امکان ہے ٗمغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ (آج)پیرکو پاکستان میں داخل ہوگاجس کی وجہ سے سوموار شام سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواؤں ٗآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ترجمان مزمل حسین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ٗ ملک کے میدانی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گاتاہم پیر سے کوئٹہ اور ژوب ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ٗاس کے علاوہ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی پیر سے بدھ کے دوران تیز ٗگرد آلودہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گرم اور خشک موسم کے باعث اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دن کے درجہ حرارت معمول سے 2سے 4ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے تاہم بارش اور تیز ہواؤں کے باعث منگل سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی اور اگلے ہفتے کے دوران پنجاب، فا ٹا، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان،کشمیر میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 2سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے جمعرات کے دوران پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں زیادہ تر شام کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اس لیے کسانوں کو چاہئے کہ کٹائی کی ہوئی گندم کی فصل کی بھریاں باندھ کرکھڑا کر کے ڈھیر لگا دیں اوربھوسے کو مٹی سے ڈھا نپ دیں۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ رحیم یار خان 47 ٗشہید بینظیر آباد ٗدادو ٗسکھر ٗ چھور ٗجیکب آباد46 ٗپڈعیدن، خان پور، لاڑکانہ، سبی، مٹھی، کوٹ ادو,بہاولپور، نورپور تھل، روہڑی، ڈی جی خان،موہنجوداڑو 45، بھکر، ملتان، تربت اور بہاولنگر میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا جبکہ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24، اسلام آباد 16، کراچی 26، پشاور 20، کوئٹہ 13، گلگت 9اور چترال میں 10ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…