لاہور(نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائشگاہ پر تعینات سکیورٹی نے پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری کو اندر داخل ہونے سے روکدیا، اعجاز چوہدری پارٹی سربراہ عمران خان سے ملے بغیر ہی واپس چلے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری گزشتہ روز عمران خان سے ملنے انکی رہائشگاہ زمان پارک پہنچے لیکن مرکزی دروازے پر موجود سکیورٹی گارڈز نے انہیں پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے باہر ہی روک لیا ۔اعجاز چوہدری کے اصرار پر سکیورٹی گارڈز نے عمران خان کے پرسنل سٹاف سے رابطہ کیا جسکے بعد انہیں مرکزی دروازے سے اندر بلا لیا گیا لیکن گھر کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ ملی جس کے بعد اعجاز چوہدری عمران خان سے ملاقات کئے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے ۔