اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہاہے کہ ن لیگ کی نیوز کانفرنس میں قوم کے سوالوں کے جواب نہیں ہیں ۔وفاقی وزیر پرویز رشید اور خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجما ن تحریک انصاف کا کہناتھا کہ وزراء شہزادوں کی وکالت ضرور کریں مگر قوم کے سوالوں کا جواب دیں بتایا جائے وزیراعظم کے صاحبزادوں نے 1990سے کٹنا ٹیکس دیا ،آف شور کمپنیوں کا سرمایہ کہاں سے آیا ؟اثاثے چھپانے والے کو صادق اور امین سمجھا جا سکتاہے ؟۔