لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں تحریک انصاف چھاگئی،سیکورٹی وارننگز کے باوجود تاحد نگاہ ،جھنڈے لہراتے عوام کا سمندر نکل آیا،جلسہ شروع ہونے میں ابھی بہت وقت باقی ہے مگر اس کے باوجود ابھی سے عوام کی اتنی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچ چکی ہے کہ دور دور تک سر ہی سر نظر آرہے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کے مال روڈ پر منعقدہ جلسے میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شریک ہوئی ، خواتین خوب سج دھج کر جلسہ گاہ پہنچیں اور ایک دوسرے کے ساتھ سیلفیاں بناتی رہیں۔ کئی خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ جلسہ گاہ آئیں ۔ بچوں نے اپنے چہروں پر پارٹی پرچم اور کرپشن کے خلاف نعرے پینٹ کرا رکھے تھے ۔ جلسہ گاہ آنے والی خواتین کی اکثریت نے پارٹی پرچم کے رنگ والے ملبوسات ،جیولری اورچوڑیاں پہن رکھی تھیں ۔