ملتان (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید حسین انکے خلاف میدان میں آگئے‘ ان کے گھر اور گرد و نواح میں پوسٹرز لگوا دیئے اور سیاست چھوڑ کر گدی سنبھالنے کا مشورہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شاہ محمود قریشی کے بھائی مرید حسین قریشی نے شاہ محمود قریشی کے گھر اور گرد و نواح میں پوسٹرز چسپاں کروا دیئے جن پر درج تھا کہ سیاست چھوڑیں گدی سنبھالیں۔ سیاست کی بجائے دربار اور دین کے فرائض سرانجام دیں۔ شاہ محمود قریشی اپنا وقت دین کی راہ میں خرچ کریں۔