راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) ایف آئی اے نے بینظیر بھٹوانٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جعلی دستاویز پر دبئی جانے والے مسافرعلی ذوالقرنین کو گرفتار کرلیا۔ملزم امارات ائرلائن کی پرواز ای کے 615 سے سفر کررہا تھا۔اس کے علاوہ ریاض جانے والی پرواز مسافر امان کو بلیک لسٹ ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کردیا گیا۔ امان پی آئی اے کی پرواز پی کے 753 سے سفر کررہا تھا۔ایف آئی اے نے دونوں افراد سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔