جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

نواز شریف کے علاوہ کسی سے سکیورٹی تھریٹ نہیں ،آ ج جلسے میں جاؤں گا‘ عمران خان

datetime 1  مئی‬‮  2016 |
UAE - Dubai - Nov 11 - 2010: Imran Khan pose for aportrait at Celebration of Entrepreneurship conference at Madinat Jumeriah conference centre. ( Jaime Puebla - The National Newspaper )

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو مئی کو اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس کیلئے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نواز شریف کے علاوہ کسی سے سکیورٹی تھریٹ نہیں کیونکہ ا نہیں معلوم ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وہ تمام اپوزیشن کو منا لیں گے لیکن عمران خان نہیں مانے گا ، آج جلسے میں ضرور جاؤں گا،نواز شریف نے جمہوریت کو بادشاہت بنایا ہوا ہے اگر کوئی غلط کام نہیں کیا تو قوم کے سامنے سچ بول دیں ، جواب دینے کے لئے ٹائم لائن دیں گے جبکہ جواب آنے تک تحریک جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزگارڈن ٹاؤن میں واقع چیئرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ پہلے اپوزیشن کو متحرک کریں گے پھر ٹی او آر سامنے لائیں گے ،پانامہ لیکس سے متعلق 2مئی کو ہونے والے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور پیر کو اعتزاز احسن کی رہائشگاہ پر ہونیوالے اجلاس میں ٹی او آر بھی سامنے آجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب معصوم سی شکل بنا کر مظلوم بن جاتے ہیں ۔ ڈیوڈ کیمرون نے اپوزیشن پر الزام نہیں لگائے انہیں جواب دینا پڑا۔ میاں صاحب سے جواب مانگے تو وہ مانسہرہ نکل جاتے ہیں ۔ جمہوریت میں جواب مانگنا ہمارا حق ہے۔ پاناما لیکس پر دنیا بھر میں شور مچا ہوا ہے اگر عوام کا پیسہ صحیح استعمال نہ ہو تو جواب مانگنا ہمارا فرض ہے۔ اس بار نواز شریف کو ٹائم لائن دیں گے اس میں انہیں جواب دینا ہو گا اور جواب دینے تک تحریک چلے گی ۔ نواز شریف نے جمہوریت کو بادشاہت بنایا ہوا ہے لیکن اگر انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو قوم کے سامنے سچ بول دیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نواز شریف کے علاوہ کسی سے سکیورٹی تھریٹ نہیں ہے ،نواز شریف کو معلوم ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر وہ تمام اپوزیشن کو منا لیں گے لیکن عمران خان نہیں مانے گا ، آج جلسہ ہو گا اور میں بھی جاؤں گا ، عوام بھی جلسے میں بھرپور شرکت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک صاف شفاف الیکشن نہیں ہوتے صحیح جمہوریت نہیں آتی۔ بلاول نے بالکل صحیح کہا ہے نواز شریف کے پاس عہدے پر براجمان رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا اور ان کا مطالبہ درست ہے ۔ قبل ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو چیئرمین سیکرٹریٹ میں جلسے کے چیف کو آرڈینیٹر عبدالعلیم خان نے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں جہانگیر خان ترین،چوہدری محمد سرور ،نعیم الحق ،محمود الرشید ،اعجاز چوہدری ،شعیب صدیقی ، میاں اسلم اقبال ،جمشید اقبال چیمہ اور دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…