پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف سے خفیہ ملاقات،ریحام خان کاموقف بھی سامنے آگیا

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اور اینکر پرسن ریحام خان نے وزیراعظم نواز شریف سے خفیہ یاکسی بھی قسم کی ملاقات یا کوئی پیغام بھیجنے کی تردید کر دی ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان نے لکھا کہ فرائی ڈے ٹائمز نے ایک من گھڑت خبر شائع کی اور دوسرے بغیر تحقیق کے اسے پھیلا رہے ہیں۔ ریحام خان نے سیاسی جماعتیں اور ان کے نمائندہ صحافی جو اپنا تمام وقت جھوٹ پھیلانے میں گزارتے ہیں، برائے مہربانی اس کا آدھا وقت ہی گورننس پر لگا دیں۔ریحام خان نے کہا کہ واحد اینکر یا سیاستدان ہوں جو کبھی نواز شریف سے نہیں ملی۔ مزید یہ کہ ملک ریاض کے ساتھ ملاقات نہ کرنے کے معاملے میں بھی واحد اینکر اور سیاستدان ہوں۔ ہم میں سے کچھ سخت محنت کرتے ہیں اور ایمانداری سے کھیلتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ من گھڑت خبر شائع کرنے پر فرائی ڈے ٹائمز کو وضاحت کرنے کا کہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…