جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان سُنّی تحریک کا 8مئی سے حکومت مخالف تحریک کے با قائد ہ آغاز کا اعلان

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک)سربراہ پاکستان سُنّی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے 8مئی سے حکومت مخالف تحریک کے با قائد ہ آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی،کرپشن،لا قانونیت سے پا ک روشن پاکستان کی بنیادرکھنے کیلئے قوم ہماراساتھ دے، 8مئی کو لاہورمیں ہونے والا روشن پاکستان مارچ دہشتگردی اورکرپشن کیخلاف اور پاک فوج کی حمایت میں قوم کی آوازثابت ہوگا ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر مولانا مجاہد عبد الرسول خان ، سردار محمد طاہر ڈوگر سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمرانوں کی بد نیتی اور کرپشن ہے،پانامہ لیکس پر اپوزیشن جماعتوں کا آپس میں اتحاد د نہ ہونے کا فائدہ وزیراعظم اورانکے خاندان کو پہنچ رہاہے،ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کی کامیابی کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف دوسرا کو ئی آپشن نہیں،دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،پا کستان سنی تحریک ملک بھر میں سول اپوزیشن کا کر دار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بد عنوانی نے ملک کو دھمک کی طرح چاٹ لیا ہے،قومی لٹیروں اورڈاکوؤں کا بے رحمانہ احتساب کرنے کا وقت آچکا ہے،دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں حکومت اور فوج ایک پیج پر نہیں ہیں،سول اداروں کی غفلت کی وجہ سے دہشتگرد پھر مضبوط ہورہے ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…