جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

عابد شیر علی کے صبر کا پیمانہ لبریز،عمران خان اور شیخ رشید کو سنگین نتائج سے آگاہ کردیا

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوزڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے دھمکی دی ہے کہ اگر کسی نے (ن) لیگ کی قیادت کے گھروں کا گھیراؤ کیا تو پھر بنی گالہ اور لال حویلی بھی ہماری پہنچ سے دور نہیں ہیں۔جن لوگوں نے 10 سال تک پرویز مشرف کے ساتھ مل کر حکومت کی ان کا بھی احتساب ہونا چاہیئے، سب کا احتساب ہوگا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔جہانگیرترین شہبازشریف کے پائلٹ ہوا کرتے تھے، عمران خان کو اللہ کے عذاب سے ڈرنا چاہیئے کیونکہ پشاورمیں لوگ چوہوں کے عذاب میں مبتلا ہیں، چوہوں نے عمران خان کا خیبر پختونخوا کو ماڈل صوبہ بنانے کے دعووں کا پول کھول دیا ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے، جن لوگوں نے 10 سال تک پرویز مشرف کے ساتھ مل کر حکومت کی ان کا بھی احتساب ہونا چاہیئے، سب کا احتساب ہوگا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ کے گھیراؤ کی باتیں کرنے والے عمران خان کو چاہئے کہ جمہوری انداز میں سیاست کریں، اگر کسی نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے گھروں کا گھیراؤ کیا تو بنی گالہ اور لال حویلی بھی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے دور نہیں ہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ جہانگیرترین شہبازشریف کے پائلٹ ہوا کرتے تھے، عمران خان کو اللہ کے عذاب سے ڈرنا چاہیئے کیونکہ پشاورمیں لوگ چوہوں کے عذاب میں مبتلا ہیں، چوہوں نے عمران خان کا خیبر پختونخوا کو ماڈل صوبہ بنانے کے دعووں کا پول کھول دیا ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…