جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

چیف جسٹس پا نا مہ لیکس کے حوالے سے کمیشن کی سر براہی کرتے ہوئے ایسا فارمولہ اختیار کریں جو سب کیلئے قابل قبول ہو ، افتخار محمد چوہدری

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک) سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پا کستان وپاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کر یٹک پا رٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پا کستان جسٹس انور ظہیر جمالی کو چاہیے کہ وہ پا نا مہ لیکس کے حوالے سے کمیشن کی سر براہی کرتے ہوئے کوئی ایسا فارمولہ اختیار کریں کہ جو سب کے لئے قابل قبول ہو اور اس میں ان کی غیر جا نبداری بھی بر قرار رہے انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں صاف ستھری سیاست کے فروغ کے لئے سیاسی جماعت قائم کی ہے ہمارا ایجنڈاہی عدل او ر جمہوریت ہے اس ملک کے لئے قابل فخر اس ملک کا محنت کش ہے جو اپنے خون پسینے کی کمائی سے اس ملک کو قوت دے رہا ہے یکم مئی کو گھوٹکی اور سندھ کے محنت کش عوام سے اظہار یک جہتی کروں گا اس مقصد کے لئے پارٹی کے زیر اہتمام ایک جلسہ اور واک بھی یکم مئی کو منعقد کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رفقاء اور پارٹی کا کنوں کے ہمراہ ہاریوں ، سندھ کے محنت کشوں سے عالمی یوم مزدورکے موقع پر گھوٹکی اور اندرون سندھ کے دورہ پر روانگی سے قبل راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم شکاگو کے مزدوروں کو سلام پیش کرتے ہں جن کی جدوجہد سے مزدوروں کے لئے عا لمی سطح پر آسانیاں پیدا ہو ئیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر اس ملک کو بچانا ہے تو بلا تفریق سب کا احتساب کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی مقدس گا ئے نہیں ہے سب کا احتساب کیا جا ئے اس موقع پر پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کر یٹک پا رٹی کے مقامی رہنما ملک عمران ۔ اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ خطیب جا مع مسجد مکی و ممہتم مدرسہ دار الفتاع ولاارشاد گولمنڈی مولانا محمد قاسم نے دعا سے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پا کستان وپاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کر یٹک پا رٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری اور ان کے رفقاء کو رخصت کیا اس موقع پر شہریوں ور پارٹی کے مقامی کارکنوں کی بڑی تعداد رات گئے ریلوے سٹیشن پر موجود تھی ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…