اسلام آباد (نیوزڈیسک)’’بھائی‘‘ کے بارے میں بُری خبر،لندن میں ہلچل، ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس آخری مرحلے میں داخل ہو گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے برطانوی کراؤن پراسیکیوشن سروس میں شواہد جمع کرا دیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شواہد اور دستاویزات کے پلندے جمع کرائے گئے ہیں جن کے مسترد ہونے کا امکان بہت کم ہے نجی ٹی وی کے مطابق لندن ہائیکورٹ میں بھی متحدہ قیادت کے خلاف 139 صفحات پر مشتمل دستاویزی رپورٹ جمع کرائی گئی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان منی لانڈرنگ اور عمران فاروق قتل کیس الگ الگ چلانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔