جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

کراچی ،بہت بڑا فیصلہ ،و ہ کام شروع جو پہلے کبھی نہ ہوا،اہم شخصیات کی باری بھی آگئی

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کاآخری مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس مرحلے کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہوگا اورآپریشن مکمل اہداف کے حصول تک جاری رکھا جائے گا۔اس مرحلے کے لیے جامع حکمت عملی طے کی جارہی ہے جس کے تحت گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کر نے والی اہم شخصیات کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے گا،اس مرحلے کے دوران شہر میں دہشت گردوں کے مالی ذرائع کے نیٹ ورک کو توڑنے، قبصہ مافیا، اسمگلنگ کی روک تھام ،جبری بھتہ وصولی کے خاتمے ،سیاسی ومذہبی وکالعدم جماعتوں کے عسکری ونگز کے خاتمے سمیت بھارتی خفیہ ایجنسی ’’راء‘‘ اور بیرونی ایجنڈے کے لیے کام کرنے والے عناصر کاقلع قمع کرنے کے لیے مربوط اقدامات وکریک ڈاؤن کیاجائے گا۔اس آپریشنل مرحلے کا ہدف کراچی سے جرائم کا مکمل خاتمہ کرکے اس کو دنیا کا پرامن اور تجارتی شہر بناناہے۔کراچی آپریشن کے آخری مرحلے کے لیے ایسی حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے جس کے تحت کراچی آپریشن کے تمام اہداف 100فیصد طور پرمکمل کیے جائیں گے اور ایسی پالیسی بنائی جائے گی کہ کراچی میں دوبارہ سے جرائم پیشہ عناصر کا نیٹ ورک قائم نہ ہوسکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اس بات پر بھی غور کررہی ہے کہ کراچی کومکمل پر امن شہر بنانے کے لیے اس کے مسائل کے حل اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کی مشاورت سے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔اس آپریشنل پالیسی کی منظوری وزیراعظم جلدصوبائی حکومت ،وزارت داخلہ اورسیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد دیں گے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…