جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

نیب نے ڈاکٹر عاصم کے دبئی میں ہسپتال و دیگر 26کمپنیوں سے متعلق اہم ثبوت حاصل کرلئے

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب) نے ڈاکٹر عاصم کے دبئی میں اسپتال اور دیگر 26کمپنیوں سے متعلق اہم ثبوت حاصل کرلیئے ہیں،جنہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق نیب کے دو تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے ڈاکٹرعاصم حسین کے دبئی میں اسپتال ، دیگر جائیداد اور کمپنیوں سے متعلق اہم ترین ثبوت اکٹھے کرلیے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق دبئی میں ڈاکٹرعاصم حسین کے اسپتال کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے ان کے علاوہ دبئی سمیت یو اے ای کی دیگر ریاستوں میں قائم ان کی 26کمپنیوں کی تفصیلات اور دیگر ثبوت بھی حاصل کرلیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق کینیڈا کے شہریت یافتہ ڈاکٹرعاصم کے صاحبزادے ڈاکٹر حماد حسین بھی کئی روز سے دبئی میں ہی قیام پذیر ہیں نیب کی ٹیم ان سے اور اسپتال کے دیگر عملے سے پوچھ گچھ کی ہے چند روز پہلے ہی ڈاکٹرعاصم حسین نے پاور آف اٹارنی کے ذریعے دبئی میں اپنی جائیداد بیٹے حماد حسین کے نام منتقل کردی تھی ۔ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف دائر نیب کے دو ریفرنسز میں ان پر وزارت پٹرولیم کے ماتحت اداروں میں 450ارب روپے کی کرپشن، 9 ارب روپے کی زمینوں ، رفاحی پلاٹوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ ، جبکہ تین ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام ہیں ۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی سے حاصل شدہ ثبوت نیب کورٹ میں پیش کیے جائیں گے ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…