جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

’’را” کے پاکستانی سہولت کاروں کا سراغ مل گیا،

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی ادارے نے ’’را‘‘کے ایجنٹوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘کے پاکستانی سہولت کاروں کا سراغ بھی لگالیاہے، کراچی میں منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہواہے۔ کراچی کے حالات خراب کرنے میں محمود صدیقی اور خلیل بہرامی نامی شہری ملوث ہیں، دونوں کی تصاویرمنظرعام پر آگئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘پاکستان میں کس طرح آپریٹ کرتی ہے؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستانی سہولت کاروں کا سراغ لگا لیا ہے،گرفتاریوں سے بچنے کے لیے محمود صدیقی ملائیشیا اور خلیل بہرامی ساؤتھ افریقہ سے بھارت منتقل ہو گئے ہیں ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق محمود صدیقی اور خلیل بہرامی کراچی میں دہشت گردی کراتے ہیں، کراچی کے حالات خراب کرنے میں ’’را‘‘محمود صدیقی اور خلیل بہرامی کو استعمال کرتی ہے ۔ خلیل بہرامی اورمحمود صدیقی کا کراچی میں منظم نیٹ ورک موجود ہے ۔حساس ادارے نے محمود صدیقی اور خلیل بہرامی کی قانونی دستاویزات بھی حاصل کر لی ہیں ، ’’را‘‘پہلے ملائیشیا اور ساؤتھ افریقہ سے پاکستان میں آپریٹ کرتی تھی ۔۔ چند ہفتے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں سے را کے پانچ ایجنٹوں کو گرفتار کر کے جدید اسلحہ برآمد کیا تھا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…