لاہور(نیوز ڈیسک )مال روڈپرتحریک انصاف کوجلسے کی اجازت نہ دینے پرتاجروں نے ڈی سی اوکے فیصلے کی حمایت کردی۔مال روڈاورپینوراماکے صدورسہیل محمودبٹ اورشہزادہ وقاص بٹ کہتے ہیں کہ ڈی سی او نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیمطابق عمل کیا۔سہیل محمود بٹ نے کہا کہ مال روڈ پر جلسے جلوسوں سے کاروباری سرگرمیوں کا جنازہ نکل گیا ہے۔ہزاروں شہریوں کومال روڈ پر احتجاج کی وجہ سے شدید تکلیف ہوتی ہے۔شہزادہ وقاص بٹ نے کہا کہ کسی سیاسی یامذہبی جماعت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ کسی شہری کے آئینی حقوق کو سلب کرے اور شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردے۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔پاکستان تحریک انصاف اس حق کو استعمال ضرور کرے مگر اس کیلئے ناصر باغ یا کسی اورکھلے مقامات پر جلسہ کرے۔