کراچی (نیوز ڈیسک )نجی ٹی وی کے اینکر پر سن نے سندھ اسمبلی کی نا قص سیکو رٹی کا پو ل کھول دیا نا قص سیکیو رٹی کا پو ل کھولنے کیلئے اقرار الحسن اپنے دوست کے ساتھ اسلحہ لے کر اسمبلی میں کر گئے تھے جس کے بعد ان کو گر فتار کر نے کے بعد ان کو آرام با غ تھا نے میں منتقل کیا گیا تھا لیکن تھانہ نے با ہر اقرار الحسن کے چا ہنے والو ں نے احتجا ج کر نا شروع کر دیا ہے ایس ایچ او کے حکم پر تھانہ آرام با غ کے مر کزی دروازے پر تالہ لگا دیا گیا ۔لو گ اقرار الحسن کے حق میں نعرہ بازی کر رہے ہیں کہ ان کو رہا کیا جا ئے ۔ انہیں بیسمنٹ کے راستے سے ایک گاڑی کے ذریعے آرام باغ تھانے منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف سندھ اسمبلی کی انتظامیہ مقدمہ درج کرائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریلوے کے خلاف اسی قسم کا اسٹنگ آپریشن کرنے پر لاہورہائی کورٹ نے اپنے تاریخ ساز ریمارکس میں کہا تھا کہ ’اقرار الحسن قوم کے محسن ہیں‘ اور یہ ریمارکس دے کر اقرار اوران کے ٹیم ممبران کو باعزت بری کیا تھا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پرڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سندھ اسمبلی میں پستول آسکتی ہے تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ خواجہ اظہار نے اقرارالحسن کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سندھ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے اوراب خود حکومت بھی محفوظ نہیں ہے۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی کے انچارج اسپیکراسمبلی آغا سراج درانی ہیں اورانہی کے فیصلے پر حکومت عمل درآمد کرے گی۔