جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

اقرار الحسن کے ساتھ رات بھر کیا ہوتا رہا ؟ تھانے سے کہاں منتقل کیا گیا ؟

datetime 30  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک )اقرار الحسن کو گزشتہ روز کراچی سندھ اسمبلی میں جاری اجلاس کے دوران اقرار الحسن ساتھی سمیت پسٹل اسمبلی ہال میں پہنچ گئے تھے ، جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا تھا ،نجی ٹی وی کے مطابق انہیں رات کو منشیات کے عادی افراد کے ساتھ رکھا گیا اور ان کے بیرک میں پنکھے کی سہولت بھی موجود نہیں تھی جس کے بعد اقرارالحسن کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ نجی ٹی کے مطابق اقرار الحسن کو آج صبح تھانے تفتیشی دفتر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر کے سامنے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔ بعد ازاں کچھ دیر بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل اقر ارالحسن کی گرفتاری کا وفاقی وزیرداخلہ چوہدر ی نثار نے نوٹس لے لیا تھا اور تشویش کا اظہاربھی کیا تھا ۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں صحافی اسٹنگ آپریشن کرتے ہیں کہیں بھی ایسا سلوک نہیں ہوتا۔ اقرار الحسن متحرک اور بلاصلاحیت صحافی ہیں۔ اقرار کے کام کو سراہنے کی بجائے سندھ حکومت کا سلوک غیر مناسب ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایسے اسٹنگ آپریشن پر ناراض نہیں ہونا چاہیے۔ اینکر پر سن کو گر فتار کر نے کے بعد ان کو آرام با غ تھا نے میں منتقل کیا گیا تھا لیکن تھانہ نے با ہر اقرار الحسن کے چا ہنے والو ں نے احتجا ج کر نا شروع کر دیا ہے ایس ایچ او کے حکم پر تھانہ آرام با غ کے مر کزی دروازے پر تالہ لگا دیا گیا۔لو گ اقرار الحسن کے حق میں نعرہ بازی کر رہے ہیں کہ ان کو رہا کیا جا ئے۔ انہیں بیسمنٹ کے راستے سے ایک گاڑی کے ذریعے آرام باغ تھانے منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے خلاف سندھ اسمبلی کی انتظامیہ مقدمہ درج کرائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریلوے کے خلاف اسی قسم کا اسٹنگ آپریشن کرنے پر لاہورہائی کورٹ نے اپنے تاریخ ساز ریمارکس میں کہا تھا کہ ’اقرار الحسن قوم کے محسن ہیں‘ اور یہ ریمارکس دے کر اقرار اوران کے ٹیم ممبران کو باعزت بری کیا تھا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ دوسروں پرڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سندھ اسمبلی میں پستول آسکتی ہے تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ خواجہ اظہار نے اقرارالحسن کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سندھ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے اوراب خود حکومت بھی محفوظ نہیں ہے۔وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی کے انچارج اسپیکراسمبلی آغا سراج درانی ہیں اورانہی کے فیصلے پر حکومت عمل درآمد کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…