تحریک انصاف ڈٹ گئی،لاہور میں حالات بگڑ گئے،دوٹوک اعلان

30  اپریل‬‮  2016

لاہور (نیوزڈیسک) تحریک انصاف ڈٹ گئی،لاہور میں حالات بگڑ گئے،دوٹوک اعلان، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سیاسی ایماء پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے پی ٹی آئی نے بر وقت تمام قانونی اور ضابطے کی کاروائی پوری کی اب جلسے کا مقام ہر گز تبدیل نہیں ہو گا ۔عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کُرسیاں گننے والے اپنا شوق پورا کر لیں یکم مئی کے دن زندہ دلان لاہور کرپشن کے خلاف دو ٹوک فیصلہ دیں گے اور عمران خان کی قیادت میں مال روڈ پر عظیم الشان جلسہ منعقد ہو گا ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان کو کرپٹ مافیا سے نجات دلانے کیلئے ہر محب وطن باہر نکلے گا اور ابھی نہیں تو کبھی نہیں کی بنیاد پر اب فیصلہ کن مرحلہ طے کیا جائے گا حکمرانوں کے اوسان خطا ہوچکے ہیں اور وہ افرا تفری کے عالم میں غلطیوں پر غلطیاں کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کی رقم سے ذاتی اشتہارات دینے والوں کو اب جواب دہ ہونا ہو گا اور عوام ان سے ایک ایک پائی کا کا حساب لیں گے ۔دریں اثنا ء آج دن بھرچےئرمین سیکرٹریٹ میں اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہا چیف آرگنائزر عبدالعلیم خان نے سینٹرل پنجاب کے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کی انہوں نے بحال ہونے والے پارٹی شعبوں ویمن ونگ ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور عمران ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے بھی تفصیلی اجلاس کیے اور یکم مئی کے پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔عبدالعلیم خان نے یوتھ سے کہا کہ وہ نظم و ضبط کے ساتھ پارٹی کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور ڈسپلن برقرار رکھتے ہوئے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔اس موقع پر گلریزاقبال، سید راشد ریاض اور ثانیہ کامران نے مختلف تجاویز دیں اسی طرح ویمن ونگ کے اجلاس میں عبدالعلیم خان سے ایم این اے منزہ حسن ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد اور سعدیہ سہیل ،سلونی بخاری اور دیگر خواتین رہنماؤں نے ملاقات کی اور خواتین انکلو ژ ر کی حفاظت کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…