کراچی (نیوزڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سندھ اسمبلی واقعہ کے حقائق کے برخلاف بیان دیا ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کو واقعہ کی تفصیلات تک کا علم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اگر میڈیا کے اتنے ہی خیر خواہ ہیں تو قومی اسمبلی کی کوریج کی اجازت کیوں نہیں دیتے۔ سندھ اسمبلی واحد ایوان ہے جہاں میڈیا کو مکمل آزادی ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ایک شخص کی وجہ سے اب سندھ اسمبلی میں آنے والے صحافی مشکوک ہوگئے۔ ایک شخص نے تمام میڈیا کے ساتھ زیادتی کی ہے۔