پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کی خاتون سماجی کارکن نے نیلسن منڈیلا ایوارڈ جیت لیا

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بگوٹا(نیوزڈیسک) ملالہ یوسفزئی کے بعد سوات سے تعلق رکھنے والی قوم کی ایک اور بیٹی تبسم عدنان نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرتے ہوئے خواتین کے مسائل اجاگر کرنے اور ان میں شعور بیدار کر کے نیلسن منڈیلا ایوارڈ 2016 اپنے نام کر لیا ہے۔کولمبیا میں بین الاقوامی سول سوسائٹی ویک کے زیر اہتمام ہونے والی ایک تقریب میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن تبسم عدنان کو ان کے بہترین سماجی کاموں اور خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے اعتراف میں نیلسن منڈیلا ایوارڈ برائے سال 2016 سے نوازا گیا۔سوات سے تعلق رکھنے والی تبسم عدنان نے اپنے ایوارڈ کو دنیا بھر کی خواتین کے نام کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی کم عمری میں شادی کا شکار ہوئیں، صرف 13 برس کی عمر میں میری شادی ہوئی اور 20 سال تک اپنے شوہر کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد میں نے خلع لے لی جس کی وجہ سے مجھے اپنے بچوں اور گھر سے بھی محروم ہونا پڑا۔تبسم عدنان نے بتایا کہ انھوں نے 2015 میں ایک این جی او بنائی جس میں غیرت کے نام پر قتل، خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات، خواتین کے ووٹ ڈالنے کی اہمیت سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کا آغاز کیا، اس کے علاوہ ہمارے جرگے میں تشدد سے متاثرہ خواتین کو مفت قانونی مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…