لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ احتساب ضرور ہو گا ،سزائیں بھی ہو ں گی اور اس بار حکمران بحران سے نہیں نکل سکیں گے ،اللہ کی طرف سے مواخذہ ہو گا ،پانامہ کے بعد چھوٹو گینگ لیکس بھی آئینگی جن کی سر پرستی پنجاب کے حکمران کرتے رہے ۔گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کمیشنز انکوائری ایکٹ کے تحت پانامہ لیکس کی انکوائری نہیں ہو سکتی ،اس کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتیں مل کر ٹرمز آف ریفرنس بنائیں اور پھر اتفاق رائے سے با اختیار کمیشن کیلئے آرڈیننس جاری کیا جائے ، جسے انٹرنیشنل فرانزک فرم کا تعاون بھی حاصل ہو ۔سول کورٹ کے اختیار رکھنے والے کمیشن کی سربراہی شاید چیف جسٹس سپریم کورٹ قبول نہیں کریں گے ،انہوں نے پانامہ کی انکوائری کیلئے متعدد تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کے اس کیس کی انکوائری انسداد کرپشن ایکٹ 1947 کے تحت بھی کی جا سکتی ہیں ،یہ ایکٹ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے نافذ کروایا تھا ،انہوں نے مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 5-A، 5-B ، 5-C کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان شقوں کے تحت ہر اس شخص کا احتساب کیا جا سکتا ہے جس کے اثاثے خواہ وہ اس کے نام ہوں یا اسکے بیوی بچوں کے نام ہوں ،اگر اثاثوں،ٹیکس کی ادائیگی اور لائف سٹائل میں مطابقت نہ ہو تو وہ کرپشن ہے اور قابل احتساب ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے ذریعے سامنے آنے والے انکشافات کا 8قسم کے جرائم سے تعلق ہے جن میں ٹیکس چوری ،اثاثے چھپانا ،منی لانڈرنگ ،کرپشن ،کمیشن،کک بیکس ،دولت کی غیر قانونی نقل و حمل اور منتقلی شامل ہے ،اس کی چھان بین کیلئے ایک با اختیار کمیشن ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ایسا کمیشن چاہتی ہے جو رپورٹ مرتب کر کے حکومت کے حوالے کرنے کے اختیار تک محدود ہو جیسے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کمیشن تھا جس نے رپورٹ مرتب کر کے حکومت کو دی اور وہ آج تک منظر عام پر نہیں آئی ۔انہوں نے چھوٹو گینگ کے حوالے سے تفصیل سے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں 5قسم کے گینگ متحرک ہیں جن میں چھوٹو گینگ کے علاوہ فیصل آباد گینگ ،طالبان گینگ ،لشکر جھنگوی گینگ ،فراری گینگ اور ایک گینگ غیر پاکستانیوں پر مشتمل ہے،یہ گینگز لوٹ مار کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مفاد کے خلاف بھی متحرک ہیں ،ا ن گینگز کو پنجاب کے حکمرانوں اور سیاستدانوں کی سر پرستی حاصل ہے ۔ یہ ایک دوسرے کیلئے کام کرتے ہیں ۔پنجاب حکومت نے پولیس کے دو اڑھائی ہزار پولیس والوں کے ذریعے پولیس مقابلے کے ذریعے مارنے کی کوشش کی کیونکہ پنجاب کے حکمران چاہتے تھے کہ اس گینگ کا کوئی مہرہ زندہ نہ پکڑا جائے مگر فوج کے آپریشن نے اس گینگ کے اہم لوگ زندہ پکڑ ے گئے ہیں وقت آنے پر یہ اہم لیکس بھی آئینگی اور بڑے بڑے اہم لوگ گرفت میں آئینگے ۔
چھوٹو گینگ لیکس ،ڈاکٹر طاہر القادری نے بڑی پیش گوئی کردی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہم بگرام ایئربیس افغانستان سے واپس لینے جا رہے ہیں، صدر ٹرمپ کا اعلان
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر بھارت کا ردعمل بھی آ گیا
-
سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا پرانا نظام بحال
-
انصاف کے دروازے بند ، میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ، عمران خان کا چیف ...
-
بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے
-
حکومت پنجاب نے صوبے کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر ...
-
میئر لندن صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا،صدر ٹرمپ
-
توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی اڈیالہ جیل منتقل
-
پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے سے خطے میں نئی ہلچل، بھارت پریشان
-
محبوب کے طعنوں سے تنگ خاتون نے بیٹی کو جھیل میں پھینک دیا
-
ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، سیٹ کی قیمت ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہم بگرام ایئربیس افغانستان سے واپس لینے جا رہے ہیں، صدر ٹرمپ کا اعلان
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر بھارت کا ردعمل بھی آ گیا
-
سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کا پرانا نظام بحال
-
انصاف کے دروازے بند ، میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
بھارت اکتوبر میں پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے
-
حکومت پنجاب نے صوبے کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا
-
میئر لندن صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتا،صدر ٹرمپ
-
توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی اڈیالہ جیل منتقل
-
پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے سے خطے میں نئی ہلچل، بھارت پریشان
-
محبوب کے طعنوں سے تنگ خاتون نے بیٹی کو جھیل میں پھینک دیا
-
ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف
-
گیس کنکشنز کیلئے دی گئی 30 لاکھ سے زائد درخواستیں منسوخ
-
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ