لاہور(نیوزڈیسک) سانحہ گلشن اقبال پارک خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ گلشن اقبال خودکش دھماکے کے 3مبینہ سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں میں دو بھائی عاصم، زاہد اور ان کا کزن غفار شامل ہے۔ تینوں ملزموں کو سمن آباد کے ایک زیر تعمیر مدرسے سے گرفتار کیا گیا۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ملزموں نے خودکش حملہ آور کو مدرسے میں پناہ دی تھی۔ تینوں ملزموں کا ایک مذہبی جماعت سے تعلق ہے جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک میں 75سے زائد افراد جاں بحق اور 300کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔