پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی لاڑکانہ میں دبنگ انٹری

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کی لاڑکانہ میں دبنگ انٹری، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کرپشن مٹاؤ ملک بچاؤ مہم کے سلسلے میں قافلہ مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے زیر قیادت لاڑکانہ پہنچا جہاں پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر اوٹھا چوک سے باغ جناح چوک تک کرپشن کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شریک کارکنان گو نواز گو کے نعرے لگا رہے تھے۔ باغ جناح چوک پر ریلی اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی نابالغ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے سندھ سے جدوجہد کا آغاز کرکے غلطی کی ہے لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ سندھ اسمبلی سے پاکستان کی پہلی قرارداد منظور ہوئی، سندھ کے لوگوں نے ڈکٹیٹروں کے خلاف تحریکیں چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بغیر وفاق نامکمل ہے، آبادی کے لحاظ سے پنجاب ملک کا بڑا صوبہ ہے لیکن ہوسکتا ہے سیاسی بصیرت میں سندھ سب سے بڑا ہو اسی لیے سندھ کے لوگوں کی دہلیز پر جھولی پھلانے آیا ہوں، اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے اور آپ کے بچوں کے لیے، آئیے ملک کر نئی سوچ اور سیاسی فلسفے کے لیے جستجو کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت ہے سیاست سے بالاتر ہوکر اپنے احتساب کرنے کی، کوئی باہر کا حاکم یا سفید چہڑی والا صاحب نہیں آئے گا، ہمیں لوگوں کو اپنی صفوں میں تلاش کرنا ہوگا۔ یہاں ٹئلنٹ اور وسائل کی کمی نہیں، صرف صحیح لیڈرشپ کا تعین کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ہمارے معاشرے کو داغ دار کردیا ہے۔ پانی کی تقسیم پر ہندوستان اور پاکستان لڑ سکتے ہیں اور اندرون ملک صوبوں کے درمیان بھی رنجش بڑہ سکتی ہے، 60 سالہ میں ملکی وسائل کو بے دردی سے استعمال کرکے بے رحمانہ طور پر لوٹا گیا ہے، ہر آنکھ کھولنے والا بچہ ایک لاکھ 10 ہزار روپے کا مقروض ہے، بیرونی ملک بھیجا گیا پیسا واپس آجائے تو کوئی مقروض نہ رے۔ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کے بارے میں پاناما پیپرز کے ذریعے دنیا بھر کو آگاہی ملی، یہ ہماری تحقیق نہیں، ملک میں ٹیکس کا ایک بڑا حصہ کچھ لوگوں کی جیب میں جاتا ہے۔ اس موقعے پر حلیم عادل شیخ، عارف علوی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ بار میں شاہ محمود قریشی کا استقبال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بابو سرفراز جتوئی نے کیا۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…