کراچی (نیوزڈیسک) کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اے ایچ خانزادہ نے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو سے فون پر رابطہ کرکے آج کے اس واقع کی سخت مذمت کی اور اس واقع میں ملوث نجی ٹی وی کے اینکر اقرار الحسن سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور کراچی پریس کلب میں اقرار الحسن کے داخلہ پر پابندی عائد کردی اس موقع پر مشیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ میڈیا کا بہت احترام کرتی ہے اور قانون سب کے لئے برابر ہے ۔انہو ں نے کہا کہ جیسے ہی اسمبلی معا ملہ کی تحقیقا ت مکمل ہو گی اس کے حقا ئق میڈیا کے ساتھ شیئر کئے جا ئیں گے ۔سندھ کے مشیر اطلا عا ت و آر کا ئیو مو لا بخش چا نڈیو نے سندھ اسمبلی میں پستول والے معا ملے پر میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ کچھ دوستو ں نے خو د کو ملنے والی رعا یت کا فا ئدہ لیتے ہو ئے یہ ڈرا مہ رچا یا ہے ۔سندھ حکومت معا ملے کی تحقیقا ت کر رہی ہے ۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیا ل نے بھی اس معاملے کا سخت نو ٹس لیا ہے سندھ اسمبلی کی انتظا میہ نے متعلقہ سیکیو ر ٹی اہلکا رو ں کو معطل بھی کر دیا ہے اور اسمبلی کے اندر بھی اس معا ملے کی تحقیقا ت پر کا م ہو رہا ہے ۔مو لا بخش چا نڈیو نے کہا کہ سندھ حکومت کی کا وشو ں سے صوبہ بھر با لخصو ص کرا چی میں امن کی فضا قا ئم ہو ئی ہے اور دہشت گر دی کے واقعا ت میں خا طر خوا ہ کمی آئی ہے