اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا اور پاسپورٹ حکام کو بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو مہیا کی جانے والی سروسز میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم شہری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی خدمت اور انکو مہیا کی جانے والی سروسز کی بہتری کیلئے ہر ممکنہ طریقہ برؤے کار لایا جائے۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا اور پاسپورٹ حکام کو بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کو مہیا کی جانے والی سروسز میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی ہے ۔ بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حالیہ بیرون ملک دورے کے دوران بائیومیٹرک اور آن لائن ریجسٹریشن کے حوالے سے تارکین وطن کی طرف سے شکایات نوٹس میں لائی گئیں جن کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے۔ بیرون ملک مقیم شہری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی خدمت اور انکو مہیا کی جانے والی سروسز کی بہتری کیلئے ہر ممکنہ طریقہ برؤے کار لایا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کوئی افسر یا اہلکار تارکین وطن کے لئے بلا وجہ مشکلات کا باعث بنے، کسی غیر قانونی کام یا کرپشن میں ملوث پایا جائے تو اسے بغیر کسی توقف بیرون ملک پوسٹنگ سے واپس بلا کر چارج شیٹ کیا جائے۔
نادرا اور پاسپورٹ ،چوہدری نثار نے وطن لوٹتے ہی بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کافوری حل ڈھونڈ نکالا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا



















































