جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی ،ممبراسمبلی کے ”مخصوص اشارے“ پر ہنگامہ،خواتین سراپا احتجاج

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) سندھ اسمبلی ،ممبراسمبلی کے ’’مخصوص اشارے‘‘ پر ہنگامہ،خواتین سراپا احتجاج،اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے شاید غصے میں کوئی ایسا اشارہ کیا ہے ، جس پر خواتین نے احتجاج کیا ، سندھ اسمبلی میں جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی اور سینئر وزیر تعلیم و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ محکمہ انسانی حقوق سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران نصرت سحر عباسی نے کہا کہ اگر انسانی حقوق کا محکمہ کام کر رہا ہوتا تو سمیرا جیسی بچی کو غیرت کے نام پر قتل نہیں کیا جاتا ۔ سینئر وزیر ہمیں آئین نہ پڑھائیں ۔ ان کی مہربانی ۔ ہم نے آئین پڑھا ہوا ہے ۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ان لوگوں نے آئین پڑھا ہوا ہوتا تو یہ کبھی آمروں کی حمایت نہیں کرتے ۔ جنرل پرویز مشرف کی گود میں جا کر نہیں بیٹھتے ۔ نصرت سحر عباسی بولنے لگیں تو اسپیکر نے ان کا مائیک بند کرا دیا ۔ وہ مائیک کے بغیر بولتی رہیں ۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے ان سے کہا کہ چیخیں نہیں ، میں نے آپ کو بولنے کی اجازت نہیں دی ۔ پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) ، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے تمام ارکان اور ایم کیو ایم کی کچھ خواتین نے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کیا ۔ اسپیکر نے کہا کہ نان ایشو کو ایشو بنایا گیا ہے ۔ کچھ دیر بعد ارکان واپس ایوان میں آگئے ۔ اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سینئر وزیر نثار احمدکھوڑو نے شاید غصے میں کوئی ایسا اشارہ کیا ہے ، جس پر خواتین نے احتجاج کیا ۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ میں نے کوئی غیر پارلیمانی بات یا حرکت نہیں کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…