کراچی(نیوزڈیسک)مشیر اطلا عا ت و آر کا ئیو مو لا بخش چا نڈیو نے سندھ اسمبلی میں اسلحہ والے معا ملے پر میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ کچھ دو ستو ں نے خو د کو ملنے والی رعا یت کا فا ئدہ لیتے ہو ئے یہ ڈرا مہ رچا یا ہے ۔سندھ حکومت معا ملے کی تحقیقا ت کر رہی ہے ۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیا ل نے بھی معاملے کا سخت نو ٹس لیا ہے سندھ اسمبلی کی انتظا میہ نے متعلقہ سیکیو ر ٹی اہلکا رو ں کو معطل بھی کر دیا ہے اور اسمبلی کے اندر بھی اس معا ملے کی تحقیقا ت پر کا م ہو رہا ہے ۔مو لا بخش چا نڈیو نے کہا کہ سندھ حکومت کی کا وشو ں سے صوبہ بھر با لخصو ص کرا چی میں امن کی فضا قا ئم ہو ئی ہے اور دہشت گر دی کے واقعا ت میں خا طر خوا ہ کمی آئی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ جیسے ہی اسمبلی معا ملہ کی تحقیقا ت مکمل ہو نگی اس کے حقا ئق میڈیا کے ساتھ شیئر کئے جا ئیں گے ۔