پشاور(نیوزڈیسک)احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی خیبرپختون خوا امیرحیدرہوتی کے مشیر معصوم شاہ کی ساڑھے پچیس کروڑروپے کی پلی بارگیننگ کی درخواست منظور کرلی ہے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی کے مشیر سید معصوم شاہ کوبدعنوانی کے الزام پرقومی احتساب بیورو نے گرفتارکیاتھا۔ قومی احتساب بیورو نے اس سے قبل سید معصوم شاہ کی رضاکارانہ واپسی کی درخواست مسترد کردی تھی۔ پشاور ہائیکورٹ میں فیصلے کے خلاف معصوم شاہ کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے نیب کو دوبارہ کیس کا جائزہ لینے کا حکم دیاتھا جس کے بعد نیب نے پلی بارگینگ کی درخواست منظور کرلی۔ احتساب عدالت کے جج نے ظہیر خان نے معصوم شاہ کی جانب سے رضاکارانہ طور پر ساڑھے پچیس کروڑ روپے کی درخواست باقاعدہ طور پر منظور کرلی۔