پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

وزیر اعظم ہاؤس میں قائم میڈیا سیل میں کیا ہورہاہے؟جہانگیر ترین نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں قائم میڈیا سیل میں سیاسی مخالفین کے خلاف جعلی دستاویزات تیار کی جارہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ن لیگ مجھے بلیک میل کررہی ہے ملک میں پاناما لیکس کا بحران چل رہا ہے اور ن لیگ کو جہانگیر ترین یاد آگیا ہے وزیر اعظم ہاوس میں قائم میڈیا سیل میں جعلی دستاویزات تیار کی جارہی ہیں ٗ سیاسی مخالفین کے خلاف مہم میں سرکاری فنڈز استعمال کیے جار ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے بچوں کے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں میں نے ایمانداری اور محنت کی کمائی سے کمپنیاں قائم کیں جن کا ٹیکس ریکارڈ موجود ہے ۔ میرے بچوں کا بھی لندن میں گھر ہے تاہم جس پیسے سے وہ گھر خریدا گیا اس پر ٹیکس دیا گیا ہے بینکوں کے ذریعے بیرون ملک پیسے بھیجے جن کی ہر ٹرانزیکشن کا ریکارڈ موجود ہے۔ وزیر اعظم بتائیں لندن میں فلیٹس خریدنے کیلئے پیسہ باہر کیسے لے کر گئے؟ وزیر اعظم اپنے ٹیکس کا ریکارڈ ایک ہفتے میں قوم کے سامنے لے آئیں اور اگر آپ ریکارڈ منظر عام پر نہیں لاتے تو قوم آپ کو قصور وار سمجھے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…