اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

کتنی رقم کی منی لانڈرنگ جائز ہے؟سٹیٹ بینک کاحیرت انگیز انکشاف،اہم سیاسی شخصیت بھی زِد میں آگئی

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کتنی رقم کی منی لانڈرنگ جائز ہے؟سٹیٹ بینک کاحیرت انگیز انکشاف،سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی بھی زد میں آگئے،سپریم کورٹ نے ایک لاکھ ڈالر سے زائد کی منی لانڈرنگ کو قانونی قرار دینے پر سٹیٹ بینک کے ڈائریکٹرز ، ایڈیشنل کلکٹر اور سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر کو نوٹسز جاری کر دیئے جبکہ جسٹس اعجاز افضل نے کہا ہے کہ ہر کوئی اپنے دائرہ کار میں بادشاہ بنا ہوا ہے ، افسران منی لانڈرنگ کو جائز کیسے قرار دے سکتے ہیں ۔جمعرات کو اللہ بخش نامی شخص کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر سے زائد کی منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجازافضل کی سربراہی دو رکنی بینچ نے کی ۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر قمر حسین ، جوائنٹ ڈائریکٹر آفتاب اقبال ، ایڈیشنل کلکٹر اور سیکنڈ سیکرٹری ایف بی آر نے ایک لاکھ ایک ہزار ڈالر کی بیرون ملک منتقلی کو قانونی قرار دیا ۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ ہر کوئی اپنے دائرہ کار میں بادشاہ بنا ہوا ہے ٗ مجاز اتھارٹی کے حکم کے بعد یہ افسران منی لانڈرنگ کو جائز کیسے قرار دے سکتے ہیں ۔ افسران کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے پر کارروائی ہوگی ۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ان کے موکلان کا کردار مرکزی نہیں ، اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ایف بی آر نے اس کام کیلئے دباؤ ڈالا ۔ عدالت نے تمام افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے مقدمے سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیا ، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…