کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کے طلب کرنے پر سندھ کے وزیر برائے معدنی ترقی و معدنیات منظور حسین وسان لندن روانہ ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سیاسی معاملات میں مشاورت کے لیے صوبائی منظور حسین وسان کو لندن پہنچنے کی ہدایت کی ہے ،جس کے بعد منظور وسان لندن روانہ ہوگئے ہیں ۔