اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

پا نا ما لیکس آئندہ ما ہ کیا کر نے جا رہا ہے

datetime 29  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک ) پانامہ لیکس کی جانب سے اگلے ماہ 9 مئی کو ایک اوررپورٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس بار جاری ہونے والی رپورٹ میں 400 سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔ آئی سی آئی جی نے اعلان کیا ہے کہ اس بار جاری ہونے والی لسٹ میں دو لاکھ سے زیادہ افراد کی آف شورکمپنیز کی تفصیلات جاری کی جائیں گی ۔ اعلان کے مطابق رپورٹ پر کام مکمل ہوچکا ہے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس بار پانامہ لیکس میں ہونے والے انکشافات میں ماضی کے تمام ریکارڈ پیچھے رہ جائیں گے، جن پاکستانیوں کے نئے آنے والی رپورٹ میں نام ہے ان کی آف شورکمپنیزاورجائیدادیں سوئزر لینڈ ،آئر لینڈ ،سنگا پور اورہانگ کانگ جیسے ممالک میں موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آف شور کمپنیز میں نامزد ہونے والے افراد کا تعلق کراچی اور لاہور کے پوش علاقوں سے ہے ۔
پانامہ لیکس کی تحقیقاتی رپورٹس منظرعام پر آنے کے بعد سے دنیا بھر کے اعلی عہدوں پر تعینات افراد نے استعفی دئیے ہیں،جس میں آئس لینڈ کے وزیر اعظم بھی شامل ہیں اور کئی ممالک میں اس رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پانامہ لیکس پپپررزمیں جہاں دنیا بھر کے لوگ نامزد ہیں وہی پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز اور ان کی صاحبزادی مریم صفدرکا نام بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے اہل خانہ کے نام شائع ہونے پراپوزیشن اورعوام کے احتجاج کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے 5 اپریل 2016 کو ریٹائرڈ ججز پر مشتمل ایک کمیشن کی تشکیل کا اعلان کیا گیاہے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…